دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی گرفت مضبوط، پاکستان کو 357 رنز کا ہدف درپیش

دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی گرفت مضبوط، پاکستان کو 357 رنز کا ہدف درپیش

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لیے،انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 357 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، جبکہ اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ڈین لارنس 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ اولی رابنسن 2 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں،اس سے قبل ہیری بروک نے 34، ایمیلیو نے 31، جو روٹ نے 24 اور جارڈن کاکس نے 11 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں :کرکٹ میچ فکسنگ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بڑی کارروائی، 1 کھلاڑی اور 2 آفیشلز معطل

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ اور گس اٹکنسن 7،7 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے،پاکستانی بولرز نے انگلینڈ کی 7 وکٹیں حاصل کرلی ہیں، تاہم انگلش ٹیم نے مجموعی برتری کو 357 رنز تک پہنچا کر اپنی پوزیشن خاصی مضبوط کرلی ہے۔

تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرچکا ہے، پاکستان کو میچ میں واپسی کے لیے چوتھے روز انگلینڈ کی باقی تین وکٹیں جلد حاصل کرنا ہوں گی تاکہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کامیابی کی امید برقرار رکھی جا سکے۔

editor

Related Articles