مالاکنڈ : سوات ایکسپریس وے پر کوچ اور ڈمپر میں خوفناک تصادم ، 4 افراد جاں بحق

مالاکنڈ : سوات ایکسپریس وے پر کوچ اور ڈمپر میں خوفناک تصادم ، 4 افراد جاں بحق

سوات ایکسپریس وے پر مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق حادثہ سوات ایکسپریس وے پر پیش آیا، جہاں مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوابشاہ: مہران ہائی وے پر دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق

لیویز کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مردان، کوہستان اور باجوڑ سے ہے۔

خیال رہے کہ تین ماہ قبل بھی سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلیہ کے قریب مسافر وین اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی : تیزرفتار منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق

editor

Related Articles