شہر قائد کراچی میں جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
میڈیا رپورٹ کیمطابق تیز رفتاری کے باعث منی ٹرک بے قابو ہوگیا، ڈرائیور نے اپنی لاپرواہی سے سڑک پر موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کو روند ڈالا۔
افسوسناک واقعہ سپرہائی وے جمالی پل سےایوب گوٹھ جاتے ہوئےتیزرفتارٹرک ڈرائیورسے بے قابوہونےکے بعد موٹرسائیکل سواروں پرچڑھ گیا ،خوفناک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اورسول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تینوں افراد دوران علاج دم توڑگئے ۔
جاں بحق افراد میں 30 سالہ حبیب ولد اقبال ، 50 سالہ وقار ولد سلیم کے اور28 سالہ شخص کی شناخت عدیل ولد غلام مصطفٰی کے نام سے کی گئی ،50 سالہ وقاراور حبیب آپس میں چچا بھتیجے ،احسن آباد کے رہائشی اورفرنیچرکا کام کرتے تھے, متوفی حبیب شادی شدہ تھا جبکہ متوفی وقار2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کے باپ تھا، یہ افراد کام پر جا رہے تھے کہ خوفناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو تحویل میں لیکراس کے ڈرائیورشہباز عبدالخالق کوگرفتار کرلیا جس کےخلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔