نئے صوبے بننے سے ترقیاتی منصوبوں کا عمل تیز ہوگا،روزگار کے مواقع بڑھیں گے، کوئٹہ کے شہری

نئے صوبے بننے سے ترقیاتی منصوبوں کا عمل تیز ہوگا،روزگار کے مواقع بڑھیں گے، کوئٹہ کے شہری

نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر کوئٹہ کے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام بہتر گورننس، انتظامی امور میں بہتری اور عوامی مسائل کے فوری حل میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑے صوبوں میں آبادی، رقبے اور انتظامی پیچیدگیوں کے باعث بعض علاقوں کے عوام کو سرکاری سہولیات اور بنیادی خدمات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نئے صوبوں کے قیام سے انتظامی معاملات کو نچلی سطح تک مؤثر انداز میں پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

فیصلہ عوامی مفاد میں ہونا چاہیے

شہریوں کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ سیاسی مفادات کو سامنے رکھ کر نہیں بلکہ عوامی ضرورت، انتظامی صلاحیت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر تعلیم، صحت، روزگار، مواصلات، امن و امان اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے تو اس معاملے پر سنجیدہ غور ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں نظام اب فیل ہو چکاہے، ہم چاہتے ہیں نئے صوبے بنائیں جائیں،مردان کے شہریوں کامطالبہ

انتظامی امور میں بہتری کی امید

کوئٹہ کے شہریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نئے انتظامی یونٹس بننے سے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوسکتے ہیں، جبکہ سرکاری اداروں کی کارکردگی اور فیصلہ سازی کا عمل بھی زیادہ مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لیے انتظامی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

سیاسی مفادات سے بالاتر فیصلہ ضروری

شہریوں نےکہا کہ نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی کشمکش کا حصہ بنانے کے بجائے قومی اور عوامی مفاد میں زیر بحث لایا جائے، کسی بھی نئے صوبے کے قیام سے قبل اس کے انتظامی، معاشی، جغرافیائی اور سماجی اثرات کا جامع جائزہ لیا جانا چاہیے۔

کوئٹہ کے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی رائے، زمینی حقائق اور انتظامی ضروریات کو ترجیح دی جائے تاکہ مستقبل میں بننے والے انتظامی یونٹس عوام کو بہتر حکمرانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مؤثر ثابت ہوسکیں۔

editor

Related Articles