فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں ان کی ترک قیادت اور عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ترکیہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورے کے دوران ترک اعلیٰ حکام اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے پاکستان کا عالمی وقار بلند کیا،اسحاق ڈار

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون طویل عرصے سے جاری ہے، جبکہ دونوں ممالک عسکری تربیت، دفاعی پیداوار اور سکیورٹی کے مختلف شعبوں میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ترکیہ کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles