نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے استنبول پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے استنبول پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے اہم سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔

اسحاق ڈار کی استنبول آمد پر ترک حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں اور پاکستان کے سفیر نے ان کا استقبال کیا استقبال کرنے والوں میں ترک حکومت کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف فار ایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر جنرل شنول وارول بھی شامل تھے۔

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ترک وزارت خارجہ کے سفیر جہاد ایرگینے اور ترک حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے پاکستان کا عالمی وقار بلند کیا،اسحاق ڈار

وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اتوار کو اپنے سرکاری دورے پر استنبول پہنچے، جہاں وہ اہم سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے اور اعلیٰ ترک حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط گہرے سفارتی، تجارتی اور عسکری تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک مختلف علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

editor

Related Articles