راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751فٹ تک بلند، سپل وے کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی کی سطح  1751فٹ تک بلند، سپل وے کھولنے کا فیصلہ

  راول ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد پانی 1751 فٹ کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے صورتحال کے پیش نظر سپل وے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راول ڈیم کے سپل وے آج صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، جس کے بعد ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آج 5 ستمبر تک بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات کا ہنگامی الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے کورنگ نالے سے ملحقہ آبادیوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کورنگ نالے کے قریب جانے سے گریز کریں اور نالے پر قائم پلوں سے گزرنے سے بھی احتراز کریں، کیونکہ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے۔

متعلقہ اداروں کو بھی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی قلت کے پیشِ نظر حکومت کا چھوٹے ڈیم بنانے فیصلہ

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر نالوں اور نشیبی علاقوں کا رخ نہ کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles