بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران جہنم واصل دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں ، 11 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
🚨بلوچستان کےعلاقے واشک میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل، ہلاک دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے، سیکیورٹی ذرائع pic.twitter.com/9sEMsDB0HU
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) August 31, 2026


