پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، نادرا نے بزرگ پنشنرز کیلئے پروف آف لائف یعنی تصدیقِ حیات کا سرٹیفکیٹ مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
پنشن کے اہل ریٹائرڈ ملازمین اب نادرا سے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کر سکیں گے، جبکہ اس سہولت کو مزید آسان بنانے کیلئے گھر بیٹھے تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
اب اہل پنشنرز کو نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی تصدیقِ حیات کرا سکیں گے،جو پنشنرز خود موبائل ایپ استعمال نہیں کر سکتے، ان کے خاندان کا کوئی فرد بھی مقررہ شناختی تصدیق کے عمل کے بعد ان کیلئے یہ سہولت حاصل کر سکے گا۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز، 988 سے زائد نادرا مراکز اور 500 سے زائد یونین کونسلز سے بھی پروف آف لائف سرٹیفکیٹ مفت حاصل کیا جا سکے گا،بزرگ، صاحبِ فراش اور کم نقل و حرکت رکھنے والے پنشنرز کیلئے نادرا کی موبائل سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔
اس نئی سہولت کے بعد پنشنرز کیلئے تصدیقِ حیات کا عمل مزید آسان ہو جائے گا اور بزرگ شہری گھر بیٹھے یا اپنے قریبی نادرا مرکز، ای سہولت فرنچائز اور یونین کونسل سے مفت پروف آف لائف حاصل کر سکیں گے۔