ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، اوگرا نے ستمبر کیلئے نیا نرخنامہ جاری کردیا

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، اوگرا نے ستمبر کیلئے نیا نرخنامہ جاری کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ ستمبر 2026 کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد ستمبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا،ایل پی جی کی فی کلو قیمت بڑھنے کے نتیجے میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 51 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے،قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایل پی جی گیس مزید مہنگی، قیمتوں کو پر لگ گئے

اوگرا کے مطابق اگست 2026 کے دوران 11.8 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3 ہزار روپے مقرر تھی،اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخ کا اطلاق ماہ ستمبر 2026 کیلئے ہوگا، جس کے بعد صارفین کو ایل پی جی پہلے کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر دستیاب ہوگی۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ وہ شہری بھی متاثر ہوں گے جو گیس کی قلت یا عدم دستیابی کے باعث کھانا پکانے کیلئے ایل پی جی استعمال کرتے ہیں۔

editor

Related Articles