شادی کی خبروں پر بلاول بھٹو کا ردعمل آگیا، نہ بات پکی ہوئی نہ منگنی

شادی کی خبروں پر بلاول بھٹو کا ردعمل آگیا، نہ بات پکی ہوئی نہ منگنی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ نہ بات پکی ہوئی ہے، نہ منگنی ہوئی اور نہ ہی شادی ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اصل میں یہ سارا تماشا سوشل میڈیا نے لگایا ہے، جہاں ان کی شادی سے متعلق مختلف خبریں اور دعوے گردش کر رہے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہا ایک تو سوشل میڈیا نے میری بات پکی کروا دی، منگنی اور شادی بھی کروا دی ہے،انہوں نے واضح کیا کہ ان کی منگنی یا شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو نے ان خبروں کی بھی تردید کی جن میں ان کا نام کسی پرنسز گلوریا کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی پرنسز گلوریا کو جانتے تک نہیں،انہوں نے واضح کیا کہ ان کی شادی یا منگنی کے حوالے سے ایسا کچھ نہیں ہوا جس کا سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے تماشے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کیے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ ذاتی خبروں کو پھیلانے کے بجائے عوامی اور ملکی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

editor

Related Articles