بشکیک : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال

بشکیک : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی بشکیک میں ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس سے قبل ہوئی ، اس ملاقات میں اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتِحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ناگزیر ہے۔

انہوں نے جون 2026ء کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر فریقین کی جانب سے مخلصانہ عمل درآمد کو آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :‘شنگھائی تعاون تنظیم’ کا اہم ترین سربراہی اجلاس، عالمی رہنماؤں کے اعلامیے پر دستخط، اگلے اجلاس کی صدارت کا اعزاز پاکستان کے سپرد

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ازبک تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر خارجہ کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ  کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ‘شنگھائی تعاون تنظیم’ کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان، روس اور چین سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس بین الاقوامی بیٹھک کی سب سے اہم سفارتی پیش رفت یہ ہے کہ پاکستان کو آئندہ سال کے لیے تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت کا باضابطہ اعزاز سونپ دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles