سندھ : الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں 2 سال کی توسیع

سندھ : الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں 2 سال کی توسیع

سندھ کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں مزید 2 سال کی توسیع کر دی، مراعات 29 مئی 2028ء تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس میں رعایت کا پیکیج منظور کر لیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ضروری ہے، اس سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ٹیکس مراعات کے تسلسل سے صوبے میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ٹویوٹا کی منتخب گاڑیوں پر نئی سہولت ، پہلے سال کی مینٹیننس بھی مفت

ترجمان کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 1,000 روپے برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ غیر تجارتی الیکٹرک گاڑیوں کا سالانہ موٹر وہیکل ٹیکس 500 روپے برقرار رہے گا۔

الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر 500 روپے ایک مرتبہ تاحیات موٹر وہیکل ٹیکس عائد ہو گا جبکہ 2,000 سی سی یا اس سے زائد مساوی انجن کی الیکٹرک گاڑیوں پر 5,000 روپے لگژری ٹیکس ہو گا۔

الیکٹرک گاڑی کی تاخیر سے رجسٹریشن پر 1,000 روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے،  الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مراعات کا اطلاق 30 مئی 2026ء سے 29 مئی 2028ء تک ہو گا۔

سندھ کابینہ نے محکمۂ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کی الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق تجویز بھی منظور کر لی ہے۔

editor

Related Articles