کرینہ کپور نے بیٹوں کیلئے پرورش کا اہم اصول بتا دیا

کرینہ کپور نے بیٹوں کیلئے پرورش کا اہم اصول بتا دیا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹوں تیمور اور جے کی پرورش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچوں کو اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

ممبئی میں فلم ’دائرہ‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران کرینہ کپور سے بچوں کے خلاف تشدد اور ان کی حفاظت سے متعلق سوال کیا گیا۔ اداکارہ نے کہا کہ بچوں کی حفاظت صرف ماؤں کی ذمہ داری نہیں بلکہ لڑکوں اور مردوں کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیے۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ ایک ماں کی حیثیت سے انہیں اپنے بچوں کی فکر رہتی ہے کیونکہ ہر ماں چاہتی ہے کہ اس کے بچے محفوظ رہیں، تاہم وہ اپنے بیٹوں کو یہ بھی سکھانا چاہتی ہیں کہ انہیں خود بھی ذمہ دار رویہ اپنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی گلوکار دورانِ پرفارمنس اسٹیج پر گر گئے، اسپتال منتقل

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ صرف لڑکیاں جذباتی اور حساس ہوتی ہیں، حالانکہ لڑکے اور مرد بھی جذبات رکھتے ہیں اور انہیں اپنے احساسات کا اظہار کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

کرینہ نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے سے کہتی ہیں کہ اگر اسے رونا آتا ہے تو وہ ضرور روئے۔ ان کے مطابق بچوں کیلئے اپنے جذبات کو محسوس کرنا اور یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وہ اندر سے کیا محسوس کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ دعا کرتی ہیں کہ مرد زیادہ مہربان اور حساس ہوں۔ ان کے مطابق آج بہت سے لڑکے اور مرد اپنے جذبات کا اظہار کرنے، حساس ہونے اور اپنی ماں یا کسی لڑکی کے سامنے رونے سے نہیں گھبراتے، جو ایک مثبت تبدیلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل سے ملازمین پریشان،سخت رویے پر گھر میں کام سے انکار

فلم ’دائرہ‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ نے بتایا کہ فلم کے بعض مناظر نے انہیں بھی جذباتی کردیا۔ ایک منظر خاص طور پر اس سوچ کو چیلنج کرتا ہے کہ کسی غلط واقعے کی ذمہ داری ہمیشہ لڑکی پر ہی عائد ہوتی ہے۔

کرینہ کے مطابق یہ منظر اتنا اثر انگیز تھا کہ انہیں جذباتی ہونے کیلئے گلیسرین کی ضرورت نہیں پڑی۔ انہوں نے صرف اپنے مکالمے یاد کیے اور منظر کی کیفیت نے انہیں قدرتی طور پر جذباتی کردیا۔

editor

Related Articles