برفباری کے باوجود سرچ ٹیم کامیاب، ڈاکٹر اسما کی لاش مل گئی

برفباری کے باوجود سرچ ٹیم کامیاب، ڈاکٹر اسما کی لاش مل گئی

اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی پاکستانی خاتون کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش سرچ آپریشن کے دوران برآمد کرلی گئی۔

ڈاکٹر اسما مشتاق 21 اگست کو کیمپ تھری پر بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں، تاہم شدید برفباری اور لاش برف میں دب جانے کے باعث اسے فوری طور پر تلاش نہیں کیا جا سکا تھا۔ڈپٹی کمشنر شگر شیر افضل کے مطابق مقامی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش تلاش کرلی اور اسے بیس کیمپ منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مصباح الحق کرکٹ سلیکشن کمیٹی سے مستعفی،تحفظات سامنے آ گئے

انہوں نے بتایا کہ بلند پہاڑی علاقوں میں شام سے برفباری جاری ہے، جس کے باعث ریسکیو ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹیم لاش کے ہمراہ کیمپ ٹو پہنچ چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اگر برفباری نے مزید رکاوٹ نہ ڈالی تو ٹیم اگلے روز بیس کیمپ پہنچ جائے گی۔

editor

Related Articles