ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کا سندھودیش کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد لانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کا سندھودیش کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد لانے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے رکن سندھ اسمبلی سید عادل عسکری نے سندھودیش کے علیحدگی پسند نظریے کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سید عادل عسکری نے سوال اٹھایا کہ سندھ اسمبلی میں سندھودیش کی علیحدگی پسند سوچ کے خلاف اب تک قرارداد کیوں پیش نہیں کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کو پاکستان کی وحدت، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی نے زور دیا کہ سندھودیش جیسے علیحدگی پسند نظریے کے حوالے سے کسی ابہام کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اور اس کے خلاف سندھ اسمبلی میں باقاعدہ قرارداد پیش کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی کے حق میں عدالت نے بڑا فیصلہ دیدیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وحدت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے واضح عزم کا اظہار ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کو قومی یکجہتی اور ملکی سالمیت کے حوالے سے اپنا مؤقف کھل کر سامنے لانا چاہیے۔

سید عادل عسکری نے مطالبہ کیا کہ سندھودیش کے نظریے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد لائی جائے تاکہ پاکستان کی وحدت اور سالمیت کے حوالے سے ایوان کا واضح مؤقف سامنے آسکے۔

editor

Related Articles