بابر اعظم مکمل فٹ، بخار کی خبریں بے بنیاد قرار

بابر اعظم مکمل فٹ، بخار کی خبریں بے بنیاد قرار

قو می کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے تیز بخار میں مبتلا ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئی ہیں اور واضح کیا گیا ہے کہ قومی کپتان مکمل فٹ ہیں۔ بابر اعظم قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے ہمراہ پاکستان ہاؤس لندن میں منعقدہ عشائیے میں بھی شریک ہوئے جہاں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی اور اہم شخصیات سے ملاقات کی۔

بابر اعظم کی صحت کے حوالے سے اس وقت قیاس آرائیاں شروع ہوئی تھیں جب انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بابر اعظم بھی اس میچ میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے تھے ۔

ٹیم کی شکست کے بعد قومی اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں بھی کی گئیں اور متعدد کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔ ان حالات میں بابر اعظم پر دباؤ کی خبریں سامنے آئیں اور بعد ازاں ان کے تیز بخار میں مبتلا ہونے کی اطلاعات نے قومی کپتان کی صحت کے حوالے سے تشویش پیدا کردی تھی۔

 یہ وبھی پڑھیں :لارڈز ٹیسٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ بابراعظم کا ردعمل سامنے آگیا

رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کی طبیعت کے حوالے سے ٹیم انتظامیہ سے رابطہ بھی کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر ان کی صحت کے بارے میں کچھ اطلاعات سامنے آئیں تاہم بعد میں واضح کیا گیا کہ قومی کپتان کی حالت تشویشناک نہیں اور وہ مکمل فٹ ہیں۔

تازہ صورتحال میں بابر اعظم کا قومی ٹیم کے ہمراہ پاکستان ہاؤس لندن پہنچنا بھی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ وہ ٹیم کی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔ قومی ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ عشائیے میں کھلاڑیوں، ٹیم انتظامیہ، پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

قومی ٹیم کی انتظامیہ میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں اور ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ ، بابر اعظم سے متعلق بڑی خبر آگئی

بابر اعظم کے لیے انگلینڈ کے خلاف حالیہ میچز اس لحاظ سے بھی اہم ہیں کہ ان کی بیٹنگ کارکردگی پر شائقین اور کرکٹ ماہرین کی نظریں مرکوز ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ میں کم اسکور کے بعد قومی کپتان سے آئندہ مقابلوں میں بہتر کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے۔

editor

Related Articles