انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ ، بابر اعظم سے متعلق بڑی خبر آگئی

انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ ، بابر اعظم سے متعلق بڑی خبر آگئی

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں شرکت سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی بابر اعظم کی میچ میں شرکت پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس سے مشروط کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو پریکٹس میچ کے دوران انگلی پر گیند لگی جس کے بعد وہ کچھ دیر کے لیے تکلیف میں دکھائی دیے اور انہوں نے بیٹنگ بھی روک دی۔ واقعے کے فوراً بعد ٹیم کی میڈیکل ٹیم نے بابر اعظم کا معائنہ کیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بابر اعظم کے ہاتھ پر گیند لگنے کا یہ حالیہ عرصے میں دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی بابر اعظم کے ہاتھ پر گیند لگی تھی جس کے باعث ان کی فٹنس کو لے کر تشویش پیدا ہوئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں :پریکٹس میچ کےد وران زخمی ہونیوالے بابر اعظم کو آرام کرنے کا مشورہ

انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے دوران انگلی پر گیند لگنے کے بعد قومی ٹیم کی میڈیکل ٹیم بابر اعظم کی انجری کا جائزہ لے رہی ہے۔ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے ان کی فٹنس اور انگلی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے تاکہ پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے بابر اعظم کی شرکت کے حوالے سے بتایا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں قومی کپتان کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ میچ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔ اس طرح بابر اعظم کی ٹیم میں موجودگی کا فیصلہ ان کی طبی حالت اور میڈیکل کلیئرنس سے منسلک ہوگیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔ میچ سے قبل بابر اعظم کی فٹنس پاکستانی ٹیم کے لیے اہم معاملہ بن گئی ہے، کیونکہ قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز میں اپنے اہم ترین بیٹر اور کپتان کی خدمات درکار ہوں گی۔

 یہ بھی پڑھیں :بابراعظم نے یومِ آزادی پر سبز ہلالی پرچم کیساتھ تصویر شیئر کردی، قوم کے نام کیا پیغام دیا؟

بابر اعظم کی عدم شرکت کی صورت میں پاکستانی ٹیم کو نہ صرف بیٹنگ لائن میں ایک اہم خلا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بلکہ کپتانی کے حوالے سے بھی متبادل انتظام کرنا ہوگا۔ تاہم فی الحال ان کی شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا اور میڈیکل ٹیم کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

قومی ٹیم کی انتظامیہ کو امید ہے کہ بابر اعظم انجری سے جلد صحت یاب ہوجائیں گے اور میچ کے لیے فٹ قرار پائیں گے۔ تاہم حتمی فیصلہ ان کی انگلی کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کو پاکستان کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے، اس لیے پہلے ٹیسٹ سے قبل کپتان کی فٹنس پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔ شائقین کرکٹ بھی بابر اعظم کی میڈیکل کلیئرنس اور پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے حوالے سے حتمی اعلان کے منتظر ہیں۔

editor

Related Articles