پنجاب بھر کے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج آج 2 ستمبر بروز بدھ صبح 10 بجے پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کی جانب سے بیک وقت جاری کیے جائیں گے۔
ہزاروں طلبہ و طالبات اپنے نتائج کے منتظر ہیں جبکہ والدین بھی بچوں کی کارکردگی جاننے کے لیے بے صبری سے رزلٹ کے منتظر ہیں۔ نتائج جاری ہوتے ہی طلبہ اپنے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ یا SMS کے ذریعے رزلٹ معلوم کرسکیں گے۔
رزلٹ آن لائن کیسے چیک کریں؟
رزلٹ چیک کرنے کے لیے طلبہ اپنے متعلقہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کھولیں، Results / Online Results کے آپشن پر جائیں، 9th Class / SSC Part-I Result 2026 منتخب کریں، اپنا رول نمبر درج کریں اور Search/Submit پر کلک کریں۔ اس کے بعد مضمون وار نمبرز سمیت مکمل نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہوجائے گا۔
پنجاب کے 9 بورڈز کی ویب سائٹس
لاہور بورڈ:
رزلٹ پورٹل: https://result.biselahore.com/
راولپنڈی بورڈ:
https://www.biserawalpindi.edu.pk/
گوجرانوالہ بورڈ:
فیصل آباد بورڈ:
سرگودھا بورڈ:
https://www.bisesargodha.edu.pk/
ملتان بورڈ:
https://www.bisemultan.edu.pk/
بہاولپور بورڈ:
ڈی جی خان بورڈ:
https://www.bisedgkhan.edu.pk/
ساہیوال بورڈ:
https://www.bisesahiwal.edu.pk/
ویب سائٹ مصروف ہو تو SMS سے رزلٹ چیک کریں
نتائج کے اعلان کے وقت بڑی تعداد میں طلبہ ایک ساتھ ویب سائٹس کھولیں گے، جس کے باعث بعض اوقات ویب سائٹس سست ہوسکتی ہیں۔ ایسی صورت میں طلبہ SMS کے ذریعے بھی اپنا رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔
موبائل کے SMS میں صرف رول نمبر لکھ کر اپنے متعلقہ بورڈ کے کوڈ پر بھیجیں:
| بورڈ | SMS کوڈ |
|---|---|
| لاہور | 800291 |
| راولپنڈی | 800296 |
| فیصل آباد | 800240 |
| گوجرانوالہ | 800299 |
| ملتان | 800293 |
| سرگودھا | 800290 |
| بہاولپور | 800298 |
| ڈی جی خان | 800295 |
| ساہیوال | 800292 |


