ہیکنگ سے بچاؤ کیلئے واٹس ایپ کا نیا سیکیورٹی فیچر متعارف

ہیکنگ سے بچاؤ کیلئے واٹس ایپ کا نیا سیکیورٹی فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کے موجودہ طریقہ کار میں اہم تبدیلی کرنے جا رہا ہے۔

اب تک واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کے لیے 6 ہندسوں پر مشتمل پن استعمال کیا جاتا ہے، تاہم نئے نظام میں اس پن کی جگہ پاس ورڈ استعمال کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔ واٹس ایپ کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد صارفین کے اکاؤنٹس کو ہیکنگ اور غیر مجاز رسائی سے مزید بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے۔ نیا پاس ورڈ حروف اور نمبروں پر مشتمل ہوگا، جس کے باعث صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط حفاظتی آپشن مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کی اکاؤنٹ سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی حفاظتی سہولیات متعارف

جو صارفین پہلے ہی ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فعال کیے ہوئے ہیں، وہ نیا فیچر دستیاب ہونے کے بعد اپنی موجودہ پن کو پاس ورڈ سے تبدیل کرسکیں گے۔ واٹس ایپ یہ تبدیلی مرحلہ وار متعارف کرا رہا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ یہ آپشن تمام صارفین کو فوری طور پر دستیاب نہ ہو۔ کمپنی کے مطابق آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واٹس ایپ پن کو پاس ورڈ سے کیسے تبدیل کریں؟

نیا پاس ورڈ فیچر بھی واٹس ایپ کے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن سسٹم کا حصہ ہوگا۔ اس کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کھول کرسیٹنگز میں جانا ہوگا۔

اس کے بعد اکاونٹ اور پھر2 سٹیپ ویریفیکیشن کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ اگر نئے پاس ورڈ کا آپشن اکاؤنٹ پر دستیاب ہو تو اسے منتخب کرکے نیا پاس ورڈ بنایا جاسکے گا۔ صارفین کو پاس ورڈ کے ساتھ ریکوری ای میل شامل کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا، تاکہ ضرورت پڑنے پر اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:سونے اور پلاٹینم سے بھرا سیارچہ، زمین پر ہر شخص کھرب پتی

نئے پاس ورڈ کے لیے کم از کم 8 حروف درکار ہوں گے، جس میں کم از کم ایک حرف یا نمبر شامل ہونا ضروری ہوگا۔ صارفین پاس ورڈ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسپیشل کریکٹر بھی استعمال کرسکتے ہیں، تاہم یہ لازمی نہیں ہوگا۔ اس تبدیلی کے بعد واٹس ایپ صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ مضبوط پاس ورڈ استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

editor

Related Articles