عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں ملازمت کے متعدد مواقع کا اعلان کردیا ہے، جن میں کراچی میں دستیاب کئی اہم عہدے بھی شامل ہیں۔
گوگل کی جانب سے جاری کردہ آسامیوں میں گوگل فار ایجوکیشن لیڈ اور اکاؤنٹ مینیجر، ٹیکنالوجی اینڈ کنزیومر گڈز سمیت مختلف عہدے شامل ہیں۔ یہ تمام ملازمتیں گوگل کے آفیشل کیریئرز پلیٹ فارم پر درج کی گئی ہیں، جس کے ذریعے پاکستان میں موجود اہل اور تجربہ کار افراد عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کا حصہ بننے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار گوگل کے کیریئرز پورٹل پر دستیاب ہر آسامی کی تعلیمی قابلیت، تجربے، دیگر ضروری شرائط اور ملازمت کی ذمہ داریوں کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ امیدوار اپنی اہلیت کے مطابق متعلقہ عہدے کا انتخاب کرکے آن لائن درخواست بھی جمع کراسکتے ہیں۔
گوگل کی جانب سے پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی مقامی ٹیک پروفیشنلز کے لیے عالمی سطح پر کام کرنے اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کا اہم موقع ہے۔