گوگل کے بعد ایپل کی پاکستان آمد؟ امریکی قونصل جنرل کا اہم بیان

گوگل کے بعد ایپل کی پاکستان آمد؟ امریکی قونصل جنرل کا اہم بیان

پاکستان میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی کے دوران امریکی قونصل جنرل لاہور اسٹیٹسن سینڈرز نے امید ظاہر کی ہے کہ ایپل مستقبل میں پاکستان میں اپنا باقاعدہ دفتر قائم کرسکتا ہے۔

اسٹیٹسن سینڈرز کے مطابق گوگل کی جانب سے پاکستان میں مقامی موجودگی قائم کیے جانے کے بعد دیگر بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بھی پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تیزی سے وسعت پاتی ڈیجیٹل مارکیٹ، ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال اور آئی ٹی کے شعبے میں موجود مواقع عالمی کمپنیوں کے لیے کشش کا باعث بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے کا غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

گوگل کی پاکستان میں مقامی موجودگی کو بھی ملک کے ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، جس کے بعد دیگر عالمی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں کاروباری امکانات کا جائزہ لینے کی توقع کی جارہی ہے۔

امریکی قونصل جنرل کی جانب سے ایپل کے ممکنہ دفتر کے حوالے سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر اپنی جگہ مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

اگر ایپل پاکستان میں باقاعدہ دفتر قائم کرتا ہے تو اس سے ملک کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملنے کے امکانات ہیں۔ تاہم، اس وقت ایپل کی جانب سے پاکستان میں دفتر قائم کرنے کے حوالے سے کسی حتمی فیصلے یا باقاعدہ اعلان کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

editor

Related Articles