بادشاہ اور ایشا رِکھی کی محبت سے شادی تک کی کہانی، پھر اچانک علیحدگی

بادشاہ اور ایشا رِکھی کی محبت سے شادی تک کی کہانی، پھر اچانک علیحدگی

بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ اور پنجابی اداکارہ و ماڈل ایشا رِکھی نے خفیہ شادی کے چند ماہ بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

دونوں نے 31 اگست کو اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ایک جیسے بیانات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

علیحدگی کے اعلان کے بعد ایشا رِکھی ایک بار پھر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جبکہ دونوں کی نجی زندگی اور تعلق سے متعلق پرانی خبریں بھی دوبارہ زیر بحث آگئی ہیں۔

ایشا رِکھی کون ہیں؟

ایشا رِکھی کا تعلق پنجابی فلم انڈسٹری سے ہے اور وہ اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، جس کے بعد پنجابی فلموں میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

ایشا رِکھی نے 2013 میں پنجابی فلم ’جٹ بوائز پٹ جٹاں دے‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سِپی گل، اوم پوری اور دیگر فنکاروں نے کام کیا۔

بعد ازاں وہ ’ہیپی گو لکی‘، ’میرے یار کمینے‘، ’واٹ دی جٹ اور ’ارداس‘ سمیت متعدد پنجابی فلموں میں نظر آئیں۔2018 میں ایشا رِکھی نے فلم ’نوازادے‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا۔ فلم میں ورون دھون، راگھو جویال، پونیت پاٹھک اور دیگر اداکار شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا والے میرے نکاح کرواتے رہتے ہیں، شعیب ملک کا مزاحیہ تبصرہ

بادشاہ اور ایشا رِکھی کی ملاقات کیسے ہوئی؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ اور ایشا رِکھی کی پہلی ملاقات ایک مشترکہ دوست کی جانب سے منعقد کی گئی پارٹی میں ہوئی تھی۔دونوں کی موسیقی اور فلموں میں مشترکہ دلچسپی نے انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اکتوبر 2022 میں بھارتی تفریحی ویب سائٹ پنک ولا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں تقریباً 1سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی میں ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور وقت کے ساتھ یہ تعلق مضبوط ہوتا گیا۔ بعد ازاں دونوں کا یہ رشتہ کئی برس تک جاری رہا۔

خفیہ شادی کی خبر کیسے سامنے آئی؟

بادشاہ اور ایشا رِکھی نے اپنی شادی کو کافی عرصے تک میڈیا کی نظروں سے دور رکھا، تاہم رواں سال جولائی میں ایشا کی والدہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے رشتے کی حقیقت سامنے آگئی۔ تصاویر میں بادشاہ کو بھورے رنگ کے کُرتے اور سنہری صافے میں دیکھا گیا، جبکہ ایشا رِکھی سرخ رنگ کے روایتی لباس میں دکھائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں:ضامل کے کردار میں نمیر خان چھا گئے،مستقبل کا سپر اسٹار قرار

تصاویر میں دونوں شادی کی مختلف رسومات میں شریک نظر آئے جبکہ بعض تصاویر میں انہیں پھولوں کے ہار پہنے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ایشا کی والدہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے لیے دعائیہ پیغام بھی لکھا تھا۔ شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں دونوں کی خفیہ شادی کی خبریں تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بادشاہ کی پہلی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی

ایشا رِکھی سے شادی سے قبل بادشاہ کی شادی جاسمین مسیح سے ہوئی تھی، تاہم دونوں کا ازدواجی رشتہ بعد میں طلاق پر ختم ہوگیا۔ ایشا رِکھی کے ساتھ بادشاہ کا تعلق کئی برس تک جاری رہنے کے بعد شادی تک پہنچا، لیکن یہ رشتہ بھی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا۔ دونوں کی جانب سے مشترکہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیے جانے کے بعد ان کے مداحوں میں بھی اس حوالے سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

editor

Related Articles