اس موقع پر پاکستان ٹیم کی جانب سے بادشاہ چارلس کو ایک خصوصی بیٹ پیش کیا گیا، جس پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط موجود تھے۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بادشاہ چارلس کو یہ بیٹ پیش کیا۔بیٹ دیکھ کر بادشاہ چارلس نے محسن نقوی سے دلچسپ سوال کیا کہ کیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے؟
جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جواب دیا کہ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آپ کے لیے خصوصی تحفہ ہے۔