بلوچستان کی معروف لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے جاں بحق

بلوچستان کی معروف لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے جاں بحق

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی معروف لوک گلوکارہ مائی صوبھائی کو ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے ڈیرہ بگٹی میں مائی صوبھائی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائی صوبھائی کو اپنی گلوکاری کے باعث بعض حلقوں کی مخالفت کا سامنا تھا، تاہم ان کے قتل کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کو نااہل ترین افراد چلا رہے ہیں‘، جارج کلونی کا دوٹوک مؤقف

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کی شناخت یا گرفتاری کے حوالے سے کوئی حتمی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

مائی صوبھائی مقامی لوک موسیقی میں نمایاں مقام رکھتی تھیں اور انہیں ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والی نمایاں خاتون لوک گلوکاراؤں میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنی آواز کے ذریعے بلوچستان کی مقامی موسیقی اور ثقافت کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کیا۔ پولیس تحقیقات کے بعد ہی قتل کے محرکات اور واقعے میں ملوث افراد کے بارے میں مزید معلومات سامنے آس سکیں گی۔

editor

Related Articles