خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث اموات اور صوبے کو درپیش دیگر مسائل کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے کراچی کے دورے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیلاب، بدامنی اور دیگر سنگین مسائل موجود ہیں، لیکن وزیراعلیٰ کو اپنے صوبے کی کوئی فکر نہیں۔
یہ حکومت صرف مذاق ہے ، شہری پختونخوا حکومت سے مایوس
آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں مردان کے شہری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، ایسے وقت میں وزیراعلی کو متاثرہ علاقوں میں موجود ہونا چاہیے تھا یہ حکومت صرف ایک مذاق ہے اور یہ قوم سے مذاق کر رہے ہیں ، وزیراعلیٰ اور وزرا عہدوں سے بے خبر صرف اپنی کرپشن میں مصروف ہیں ،مردان میں عوام کیسے مسائل بیان کرے ۔
شہری کا کہنا تھا کہ کوئی ریونیو کا وزیر نہیں آتا وہ صوبے کے حق کیلئے بات نہیں کرتے ، سارا صوبہ چھوڑ دیا ہے صرف اپنی ذات اور کرپشن دیکھ رہے ہیں نوکریاں بانٹ رہے ہیں انہیں صوبے میں کوئی دلچسپی نہیں یہ سب کے سب نااہل ہیں ۔
وزیراعلی صاحب کا کراچی جانا پریشانی کی بات ہے ،مردان کے شہری کا اظہار برہمی
ایک اور شہری نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پے دورہ کراچی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی صاحب کا کراچی جانا پریشانی کی بات ہے یہاں پر امن کی بدترین صورتحال ہے لوڈشیدنگ ، تعلیم ہسپتالوں میں بد انتظامی ہے ، ٹریفک کا بدترین بحران ، لوڈشیدنگ ، تعلیم اور ہسپتالوں اور امن کی صورتحال بدترین ہے مگر وزیراعلیٰ کو دوروں سے فرصت نہیں ۔
شہری نے کہا کہ لوگ بجلی کے بلوں اور سیلا ب سے مرررہے ہیں ، ادھر وزیراعلیٰ کو اپنی سیاست چمکانے کی پڑی ہے ، کاٹلنگ میں اب تک کوئی سڑک نہیں 14 سالوں سے جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنا لوگ مذاق اڑاتے ہیں ، خیبرپختونخوا میں ایک مسئلہ نہیں جس پر روئیں وزیراعلی مسائل سے جان چھڑاتے ہیں اور ایک ہی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں جو کہ قیدی نمبر 104 ہے ، انہیں صوبے کے مسائل اور لوگوں کی پرواہ نہیں ۔
صوبے کو چھوڑ کر سیاسی قیدی کی رہائی کے پیچھے لگے ہیں ، وزیراعلیٰ عوام کا خیال کریں ، شہری کی فریاد
پختونخوا کے شہری عماد صدیقی نے وزیراعلی کراچی دورے پر تنقید کرتے کہا کہ اپنا صوبہ چھوڑ کر یہ سندھ میں جا کر دورے کررہے ہیں ، وزیراعلیٰ پختونخوا کی عوام کا خیال کریں ان کی مدد کرنے کے بجائے ایک سیاسی قیدی کو بچانے کیلئے سندھ کا دورہ کررہے ہیں ، ہماری بدقسمتی کہ ایسے حکمران ہمارے اوپر آئے ہیں جو عوام کو چھوڑ کر ایک چور کی رہائی کے پیچھے لگے ہیں ، اپنا صوبہ چھوڑ کر یہ سندھ میں جا کر دورے کررہے ہیں ، مطالبہ ہے وزیراعلی اپنا سندھ کا دورہ منسوخ کرکے یہاں عوام کو ریلیف دیں ۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کوئی سیاسی وژن نہیں ، صوبے کے عوام سخت نالاں
مردان بغدادا کے ہی شہری زوہر باچہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے سخت نالاں نظر آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں کہ وزیراعلی دوروں پر نکل گئے ، پچھلے سال گنڈاپور وزیراعلیٰ تھے وہ کونسا بونیر گئے تھے جب سیلاب آیا وہ سیاسی جلسے میں لاہور گئے وہاں پارٹیاں کررہے تھے ، ابھی جو سہیل آفریدی ہیں ان کے اپنے علاقے میں آپریشن ہورہا تھا وہ لاہور میں عیاشیاں کررہے تھے۔
ان کاکہنا تھا کہ ابھی سیلاب میں سہیل آفریدی سیلاب میں عوام کو بے سروساماں چھوڑ کر سیاست کرنے کراچی پہنچ گئے ، وہاں سیاسی لیڈر کی رہائی کیلیے کوششیں کررہے ہیں ، ان کی کوئی عوامی خدمت نہیں عوام کے دکھ کو سمجھتے اور انہیں سہولیات فراہم کرنا چاہیے تھی ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام پہلے ہی بدامنی سمیت متعدد مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن وزیراعلیٰ عوام کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کے بجائے دوروں اور سیاسی معاملات میں مصروف ہیں۔