دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے 9 ستمبر کوآئی فون 18 سیریز کو سرپرپرائز اینڈ شائن نامی ایونٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی ستمبر میں ایک ایونٹ کے دوران آئی فون ماڈلز متعارف کراتی ہے مگر اس بار حکمت عملی کو تبدیل کیا گیا ہے اوراس سال سب سے کم قیمت نئے آئی فون کی قیمت لوگوں کو حیران کرنیوالی ہے۔
اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کو 2027 کے موسم بہار تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، آئی فون 18 پرو کی کم از کم قیمت 1099 ڈالرز (3 لاکھ 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔
جون 2026 میں کمپنی کے اس وقت کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے کہا تھا کہ میموری چپس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مختلف رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی کی جانب سے آئی فونز ماڈلز کی قیمتوں میں کم از کم 100 ڈالرز کا اضافہ کیا جائے گا۔
ایپل کی جانب سے پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز سے زائد ہوگئی ،2020 سے ایپل کے تمام آئی فونز کی قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اور اسٹینڈرڈ ماڈل کی قیمت 829 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے
آئی فون پرو ماڈلز کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوتی تھی مگر گزشتہ سال آئی فون 17 پرو کو 1099 ڈالرزمیں پیش کیا گیاتھا۔
اس سال سب سے سستا فون آئی فون 18 پرو ہوگا جس کی قیمت میں اگر 100 ڈالرز اضافہ ہواتو اس کی قیمت 1199 ڈالرز جبکہ 18 پرو میکس کی قیمت 1299 ڈالرز سے شروع ہوگی،آئی فون 17 ابھی 829 اور آئی فون 17 ای 599 ڈالرز میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔
آئی فون ائیر کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے اور اس کا سیکنڈ ورژن 2027 میں آئی فون 18 کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔