بنوں: ڈومیل میں پولیس کی کارروائی، کمانڈر گیدڑ گروپ کے 3 دہشت گرد ہلاک

بنوں: ڈومیل میں پولیس کی کارروائی، کمانڈر گیدڑ گروپ کے 3 دہشت گرد ہلاک

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی براہِ راست قیادت میں بنوں پولیس نے ڈومیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کمانڈر گیدڑ گروپ کے خلاف کی گئی، جس کے دوران متعدد شدت پسند علاقے سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کارروائی کے دوران خود فرنٹ لائن پر موجود رہے اور پولیس اہلکاروں کی قیادت و رہنمائی کرتے رہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی پی او بنوں کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں اب تک 59 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ سڑکوں اور راستوں میں نصب متعدد دیسی ساختہ بارودی سرنگوں (آئی ای ڈیز) کو بھی کامیابی سے ناکارہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں پولیس امن کمیٹی کے سربراہ حضرت اللہ پر بڑا الزام، اپنے ہی پولیس اہلکار نے انہیں فوج اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے دیا

پولیس کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی اور مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں بنوں پولیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔

Related Articles