پنجاب حکومت کی طلبہ کیلئے بلاسود الیکٹرک بائیک اسکیم، درخواستیں کل سے وصول کی جائیں گی

پنجاب حکومت کی طلبہ کیلئے بلاسود الیکٹرک بائیک اسکیم، درخواستیں کل سے وصول کی جائیں گی

پنجاب حکومت آسان اقساط پر طلبہ کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کی اسکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی جمعہ 4 ستمبر سے شروع کر رہی ہے۔

پنجاب ای بائیکس اسکیم 2026 کے تحت نوجوان طلبہ کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک بائیکس آسان ماہانہ اقساط پر دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک روز قبل ای بائیکس کے حصول کے لیے ڈاؤن پیمنٹ کی شرط ختم کردی تھی، جبکہ طلبہ سے ماہانہ اقساط کے علاوہ اضافی چارجز وصول کرنے کی سفارشات بھی مسترد کردی گئی ہیں۔

اسکیم کے تحت طلبہ کو ای بائیکس ماہانہ 3 ہزار روپے کی بلاسود اقساط پر فراہم کی جائیں گی، جبکہ صوبائی حکومت بائیکس سے متعلق سود اور انشورنس کے اخراجات خود برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :نوجوانوں کیلئے سی ایم مریم نواز الیکٹرک بائیک سکیم، طلبہ کو سوا لاکھ سے زائد ای بائیکس ملیں گی

یہ اسکیم ابتدائی مرحلے میں طلبہ کے لیے شروع کی جا رہی ہے اور اس کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

بعد ازاں پنجاب حکومت نے اس اسکیم کا دائرہ بتدریج سرکاری ملازمین، عام شہریوں اور ڈیلیوری ورکرز تک بڑھانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

ای بائیک اسکیم کیلئے کہاں اپلائی کریں؟

پنجاب ای بائیک اسکیم میں درخواست دینے کے لیے امیدوار صوبائی حکومت کے آفیشل پورٹل پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

https://bikes.punjab.gov.pk/

editor

Related Articles