100 کلومیٹر بھاگ کر گیند کرانے والا بولرسامنے آگیا

100 کلومیٹر بھاگ کر گیند کرانے والا بولرسامنے آگیا

برطانیہ میں ایک مقامی کلب کرکٹر نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی غرض سے 100 کلومیٹر سے زائد کی دوڑ لگا کر گیند کروا دی22 سالہ سام بوڈوانو نے شمالی لندن کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے آدھی رات کو سفر شروع کیا اور 62 میل (101.38 کلومیٹر) کا طویل فاصلہ طے کر کے سرے میں واقع ووکنگ کے قریب ویلی اینڈ کرکٹ کلب پہنچے۔

انہوں نے یہ کٹھن ترین مسافت مکمل وائٹ کرکٹ کٹ میں 14 گھنٹے 6 منٹ کے وقت میں دوپہر 2 بجے کے قریب مکمل کی،30 اگست کو انجام دی گئی اس دوڑ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کے لیے انہوں نے اس پورے سفر میں بال کو ایک لمحے کے لیے بھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

اپنے سفر کے اختتام پر انہوں نے پہلی گیند اپنے والد کو کرائی، جنہوں نے اسے کور ڈرائیو کے ذریعے کھیلا اور کوئی رن نہ بن سکا،سات سال کی عمر سے کرکٹ کھیلنے والے سام بوڈوانو کا کہنا تھا کہ پورے سفر کے دوران گیند پر گرفت برقرار رکھنا انتہائی کٹھن مرحلہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں :اسپائیڈر مین کا فٹبالر کو دوستی کا پیغام، جواب کیا تھا ؟

انہوں نے بتایا کہ یہ چیلنج بے حد سخت تھا جس نے میری ٹانگوں کو نڈھال کر دیا تھا، مگر تمام تر مشکلات کے باوجود میں نے ہدف پورا کیا،انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا مقصد 100 کلومیٹر طے کرنا تھا مگر سیفٹی مارجن رکھنے کے لیے انہوں نے جان بوجھ کر طویل راستے کا انتخاب کیا تاکہ ریکارڈ کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

غیر معمولی دوڑ کے فوراً بعد انہوں نے آرام کرنے کے بجائے پورا میچ کھیلا اور 20 اوورز تک میدان میں موجود رہے، جس کے دوران انہوں نے 2 شاندار چھکے بھی جڑے، اگرچہ ان کی ٹیم کو محض 1 رن کی سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس چیلنج کا مقصد نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ ایک فلاحی مقصد کے لیے 6 ہزار پاؤنڈ سے زائد کے عطیات جمع کرنا بھی تھا گنیز ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے اب اس کارنامے کی باضابطہ توثیق کا عمل شروع کر دیا ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ اگست 2024 میں 15 میل کی دوڑ کے بعد بال کروانے والے ایک کھلاڑی کے پاس تھا تاہم اب یہ ریکارڈ ان سے چھن جائے گا ۔

editor

Related Articles