اسپائیڈر مین کا فٹبالر کو دوستی کا پیغام، جواب کیا تھا ؟

اسپائیڈر مین کا  فٹبالر کو دوستی کا پیغام، جواب کیا تھا ؟

ہالی ووڈ کے معروف اداکاراور اسپائیڈر مین سیریزکے  مین ہیرو ٹام ہالینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے دوستی کی کوشش کی، لیکن ان کا پیغام جواب کے بغیر ہی رہ گیا۔

امریکی ٹی وی پروگرام دی ٹونائٹ شو اسٹارنگ جمی فیلن میں گفتگو کرتے ہوئے ٹام ہالینڈ نے بتایا کہ انہوں نے ارلنگ ہالینڈ کو سوشل میڈیا پر براہِ راست پیغام (ڈی ایم) بھیجا تھا، تاہم فٹبالر کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی پروپیگنڈا فلم جاپانی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں بر ی طرح ناکام

شو کے میزبان جمی فیلن نے ایک وائرل سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ارلنگ ہالینڈ کو شاید یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ ٹام ہالینڈ کون ہیں، کیونکہ وہ فلمیں نہیں دیکھتے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اداکار کا پیغام کسی اجنبی شخص کا میسج سمجھ کر نظرانداز کر دیا۔

اس پر ٹام ہالینڈ نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے اور بطور اداکار ایسے لمحات انسان کو حقیقت کا احساس دلاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ ارلنگ ہالینڈ سے رابطہ ہو جائے اور شاید دونوں ایک ساتھ ڈنر پر بھی مل سکیں، لیکن نہ انہیں کوئی جواب ملا، نہ معذرت اور نہ ہی مصروفیت کا کوئی پیغام۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ہما سلیم نے قانونی جنگ کا اعلان کر دیا، معروف کرکٹر پر سنگین الزامات

ٹام ہالینڈ کے مطابق انہیں ارلنگ ہالینڈ کو پیغام بھیجنے کا خیال گزشتہ سال فارمولا ون موناکو گراں پری کے دوران آیا، جہاں انہوں نے فٹبالر کو ایک ہاسپیٹلٹی سوئٹ میں دیکھا اور قسمت آزمانے کے لیے انہیں پیغام بھیج دیا۔اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن وہ یہ واقعہ قومی ٹی وی پر بیان کریں گے۔

جب جمی فیلن نے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی ارلنگ ہالینڈ کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے تو ٹام ہالینڈ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اب انہیں نہیں لگتا کہ فٹبالر ان کے ساتھ کھانے پر جانا پسند کریں گے۔ان کا اشارہ حالیہ انگلینڈ اور ناروے کے میچ کی جانب تھا، جس میں ارلنگ ہالینڈ کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

editor

Related Articles