بلوچستان ، سیکیورٹی فورسز کا چھوٹا ٹریننگ ڈرون تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہرنئی میں گر کر تباہ

بلوچستان ،  سیکیورٹی فورسز کا  چھوٹا ٹریننگ ڈرون تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہرنئی میں گر کر تباہ

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کا ٹریننگ ڈرون کچھ دیر قبل تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹریننگ ڈرون دورانِ پرواز تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

ذرائع کے مطابق ڈرون مشن پر تھا تاہم کسی قسم کے اسلحہ سے لیس نہیں تھا۔

واقعے میں جانی نقصان یا دیگر نقصانات کے حوالے سے فوری طور پر مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Related Articles