بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مصنوعی ذہانت سے لیس جدید روبوٹس کی دلچسپ نمائش منعقد ہوئی، جہاں باورچی خانے کے مختلف کام کرنے والے روبوٹس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔
نمائش میں 15 جدید روبوٹس پیش کیے گئے، جنہوں نے کچن میں مختلف روزمرہ کام انجام دے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان روبوٹس نے برتن دھونے، فریج میں اشیا رکھنے، دودھ کی بوتل اٹھانے اور باورچی خانے کا سامان ترتیب دینے جیسے کام کیے۔
ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں تیزی سے ہونے والی ترقی کے باعث مستقبل میں ایسے روبوٹس عام گھروں کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں میں روبوٹس صرف صنعتی یا تجارتی کاموں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ گھروں میں بھی انسانوں کے روزمرہ کاموں میں مدد کرتے نظر آئیں گے۔
کچن کے کام سنبھالنے والے یہ روبوٹس مستقبل کی ایک جھلک دکھاتے ہیں، جہاں ممکن ہے برتن دھونے، سامان ترتیب دینے اور دیگر گھریلو کاموں کے لیے انسانوں کے بجائے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹس موجود ہوں۔