میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی حکومت نے ڈی جی (سی) میجر جنرل فیصل نصیر (ہلالِ امتیاز ملٹری، تمغۂ بسالت) کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔

میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے، جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

میجر جنرل فیصل نصیر ایک تجربہ کار افسر ہیں اور انہیں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے تناظر میں ان کی نیکٹا کے قومی کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ، سیکیورٹی فورسز کا چھوٹا ٹریننگ ڈرون تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہرنئی میں گر کر تباہ

Related Articles