ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بری خبر

ملک بھر کے بجلی صارفین  کے لئے بری خبر

نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نیپرا کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق ستمبر کے بجلی بلوں میں کیا جائے گا۔ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔

اسی طرح سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت 52 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئیسکو کا 3 ستمبر کا بجلی بندش شیڈول جاری، مختلف علاقوں میں بجلی معطل رہے گی

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 کے دوران ہوگا، جبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Related Articles