اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے جمعرات 3 ستمبر 2026 کے لیے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا،آئیسکو ترجمان کے مطابق سالانہ سسٹم مینٹیننس اور ترقیاتی کاموں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی مقررہ اوقات کے دوران عارضی طور پر معطل رہے گی۔
شیڈول کے مطابق ضیاء مسجد، ہائی وے اور اقبال ٹاؤن فیڈرز پر صبح 7 بجے سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی،وارث ویلی، کھڈراپور، کھنہ ایسٹ اور غوری گارڈن فیڈرز سے منسلک علاقوں میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،پیر سوہاوہ فیڈر سے متعلق علاقوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رکھنے کا شیڈول ہے۔
132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان سے منسلک علاقوں میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔
اسی طرح 132 کے وی کہوٹہ سٹی، پلندری اور نیو واہ باہتر موڑ گرڈ اسٹیشنز سے منسلک علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہنے کا امکان ہے۔
آئیسکو کے مطابق بجلی کی بندش کا دورانیہ جاری کام کی نوعیت کے مطابق مختلف ہوسکتا ہے۔ اگر مرمتی یا ترقیاتی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی بھی شیڈول سے قبل بحال کردی جائے گی۔