خضدار میں زلزلے کے جھٹکے ،شہری خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے ،شہری خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

 یہ بھی پڑھیں :جاپان میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ اور سونامی وارننگ جاری، میکسیکو میں بھی دھرتی کانپ اٹھی

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 75 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور لوگ گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

کم شدت کے باوجود زلزلہ محسوس ہونے کے باعث شہری کچھ دیر تک خوفزدہ رہے۔ بعض علاقوں میں لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کھلے مقامات پر جمع ہوگئے اور زلزلے کے مزید جھٹکوں کے خدشے کے باعث محتاط رہے۔

زلزلے کے بعد مقامی سطح پر صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں :انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی الرٹ جاری، ساحلی علاقے خالی کرنے کا حکم

واضح رہے کہ زلزلے کی شدت اور گہرائی کے باعث مختلف علاقوں میں اس کے جھٹکوں کی شدت مختلف محسوس ہوسکتی ہے۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھبرانے کے بجائے محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

editor

Related Articles