خطرناک کال کی وارننگ وائرل، پی ٹی اے نے حقیقت بتادی

خطرناک کال کی وارننگ وائرل، پی ٹی اے نے حقیقت بتادی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، پی ٹی اے، نے ایک مخصوص نمبر سے آنے والی کال کے ذریعے موبائل ڈیٹا اور ذاتی معلومات چوری ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے وارننگ پیغام کو جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل پیغام میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ 051 7080507 نمبر سے آنے والی کال موصول کرنے کے چند سیکنڈز بعد صارف کے موبائل اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات چوری ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معاون ٹیکنالوجی تک رسائی، پاکستان کی قرارداد اقوام متحدہ میں منظور

پیغام میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ مذکورہ نمبر ایسے سافٹ ویئر سے منسلک ہے جو صرف 5 سے 7 سیکنڈز کی کال کے دوران موبائل فون سے ڈیٹا حاصل کرسکتا ہے۔ وائرل پیغام میں شہریوں کو  سائبر فراڈ سے بچنے کے لیے محتاط رہنے اور اس وارننگ کو اپنے اہل خانہ اور دوستوں تک پہنچانے کی بھی اپیل کی گئی تھی۔

تاہم پی ٹی اے نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اتھارٹی کی جانب سے ایسا کوئی وارننگ پیغام جاری نہیں کیا گیا۔پی ٹی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس پیغام کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں اور شہری غیر مصدقہ معلومات پر یقین کرنے کے بجائے معلومات کی تصدیق ضرور کریں۔

editor

Related Articles