پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو بڑا جھٹکا، اچانک فی تولہ بڑی کمی

پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو بڑا جھٹکا، اچانک فی تولہ بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3086 روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور فی اونس نرخ 36 ڈالر کم ہوکر 4430 ڈالر پر آگیا۔

سونے کی قیمت میں یہ کمی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3900 روپے مہنگا ہوا تھا۔ یوں ایک روز کے اضافے کے بعد آج قیمت میں تقریباً اتنی ہی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کلٹس گاڑی خریدنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، بنک کی نئی آفر آ گئی

عالمی مارکیٹ میں بھی حالیہ دنوں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ رہا۔ اسپاٹ گولڈ ایک موقع پر 2.9 فیصد تک بڑھ کر 4500 ڈالر فی اونس کی سطح سے تجاوز کرگیا تھا۔

بلومبرگ کے مطابق یہ تقریباً دو ہفتوں کے دوران ایک روز میں سونے کی سب سے بڑی تیزی تھی۔ تاہم بعد میں امریکی معاشی اعدادوشمار کے باعث مارکیٹ کا رجحان تبدیل ہوا اور سونے کی قیمت دباؤ میں آگئی۔

عالمی مارکیٹ کی نظریں امریکی شرح سود پر سونے کی آئندہ سمت کے لیے سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود پالیسی پر مرکوز ہے۔ مضبوط امریکی روزگار کے اعدادوشمار کے بعد شرح سود میں اضافے کے امکانات بڑھے ہیں، جس سے سونے کی قیمت پر دباؤ دیکھا گیا۔

اب امریکی مہنگائی کے آئندہ اعدادوشمار اہم ہوں گے، جن سے فیڈرل ریزرو کی آئندہ پالیسی کے بارے میں مارکیٹ کی توقعات مزید واضح ہوسکتی ہیں۔

پاکستان میں سونے کے نرخ عالمی قیمت، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور مقامی طلب و رسد سے متاثر ہوتے ہیں، اس لیے عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑتا ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles