فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خصوصی ٹیکس اسکیم کے تحت چھوٹے دکانداروں کے لیے فائلنگ کا عمل مزید آسان کر دیا ہے۔
ایف بی آر حکام کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹے دکاندار خصوصی ٹیکس اسکیم کے تحت اردو اور علاقائی زبانوں میں صرف ایک صفحے پر مشتمل سادہ فارم پُر کرکے فائلنگ کر سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق فائلنگ کے لیے دکاندار ایف بی آر کی ویب سائٹ، موبائل ایپ یا قریبی ٹیکس آفس سے استفادہ کرسکتے ہیں، جس سے چھوٹے کاروباری افراد کے لیے ٹیکس نظام میں شامل ہونا آسان ہوگا۔
ایف بی آر نے چھوٹے دکانداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو باقاعدہ ٹیکس نظام کا حصہ بنائیں اور خصوصی ٹیکس اسکیم کے تحت دستیاب سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔
حکام کے مطابق آسان فائلنگ کے طریقہ کار کا مقصد چھوٹے کاروباری افراد کے لیے ٹیکس نظام تک رسائی کو سہل بنانا اور انہیں باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی ترغیب دینا ہے۔