ملک کے مسائل کا حل نئے صوبوں میں ہے،پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن بھی نئے صوبوں کے حق میں سامنے آگئے

ملک کے مسائل کا حل نئے صوبوں میں ہے،پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن  بھی نئے صوبوں کے حق میں سامنے آگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے ملک کے مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نئے صوبے ہی مسئلے کا حل ہیں، جبکہ اس مقصد کے لیے عوامی ریفرنڈم بھی کرایا جاسکتا ہے۔

اعتزاز احسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، تاہم نئے صوبوں کے حوالے سے یہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ ملک کے مسائل کا حل اس وقت نئے صوبوں میں ہے اور اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں نئے صوبوں کے قیام پر اتفاق نہیں کرتیں تو اس معاملے پر عوامی ریفرنڈم کا راستہ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے صوبے لسانی یا قومیتی نہیں،انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں،اویس لغاری

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے علاوہ 28ویں ترمیم کے ذریعے بھی اختیارات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق 28ویں ترمیم میں ترمیم کرکے اختیارات زیادہ دیے جاسکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر عوامی رائے معلوم کرنے کے لیے ریفرنڈم ایک آپشن ہے، جبکہ آئینی ترمیم کے ذریعے بھی اختیارات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles