سری نگر ائیرپورٹ پر انڈیگو کا طیارہ پارکنگ سسٹم سے ٹکرا گیا، نو زکون کو نقصان

سری نگر ائیرپورٹ پر انڈیگو کا طیارہ پارکنگ سسٹم سے ٹکرا گیا، نو زکون کو نقصان

بھارتی پائلٹس کے حالیہ واقعات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، تازہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں ممبئی سے آنے والی انڈیگو ائیر کی پرواز پارکنگ کے دوران ویژول ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔

رپورٹس کے مطابق انڈیگو کی پرواز 6E-225 ممبئی سے سری نگر پہنچی تھی اور لینڈنگ کے بعد پارکنگ کی جانب بڑھ رہی تھی کہ طیارہ ویژول ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔

مذکورہ کھمبے پر لیزر سینسر اور ڈسپلے یونٹ نصب ہوتے ہیں، جو طیارے کے پائلٹ کو پارکنگ کے دوران درست سمت اور مقام کا تعین کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے پر بالی ووڈ فنکاروں کی بھی مودی سرکار پر شدید تنقید

صبح 9 بج کر 2 منٹ پر پیش آنے والے حادثے میں تقریباً چار ماہ قبل فضائی بیڑے میں شامل کیے گئے نئے ائیر بس A321 طیارے کے اگلے حصے، جسے نو زکون بھی کہا جاتا ہے، کو نقصان پہنچا۔

تاہم حادثے میں طیارے میں موجود تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی،حادثے کے بعد مسافروں اور عملے کو معمول کی سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔

ائیرپورٹ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ طیارہ پارکنگ کے دوران ویژول ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم کے کھمبے سے کیسے ٹکرایا۔

editor

Related Articles