ترکیہ کے معروف اداکار اور کورلوس عثمان سیریز میں ولن کا کردار ادا کرنیوالے سرحات مصطفیٰ کیلیچ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔
استنبول کے ضلع Kağıthane میں واقع اپارٹمنٹ میں اداکار کو 5 ستمبر کو ان کی دوست نے مردہ حالت میں پایا، ان کی دوست اوزلم ای (پورا نام سامنے نہیں آیا) نے 51 سالہ اداکار کو گھر کے ایک کمرے کی کرسی پرمردہ حالت میں بیٹھے ہوئے دیکھا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کی خاتون دوست 3 ستمبر سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی اوررابطہ نہ ہونے پرانہیں دیکھنے کے لیے وہاں پہنچی تھی اورانہوں نے ہی ایمرجنسی سروس سے رابطہ کیا۔
طبی ٹیموں نے وہاں پہنچ کر تصدیق کی کہ اداکار کا انتقال ہوچکا ہے،اوزلم ای نے پولیس کو بتایا کہ ان کے فرینڈ کو لمفک کینسر کا سامنا تھا۔
اداکار کی پراسرار موت کے بعد پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ، حکام کی جانب سے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ موت کی حقیقی وجہ کا تعین کیا جاسکے۔
تھیٹر سے اپنے فنی سفر کا آغازکرنےوالے سرحات مصطفیٰ کیلیچ 2014 میں فلم کچ یوکوسو نے کانز فلم فیسٹیول کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے تھے ،اس کے بعد کورولوس عثمان سمیت مختلف ٹی وی سریزمیں بھی اداکاری کے جوہردکھائے۔