وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمتوں کیلئے ملک بھر سے مرد وخواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، جبکہ مختلف آسامیوں کیلئے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر کے نوجوان مرد وخواتین کیلئے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا اہم موقع سامنے آیا ہے، یہ بھرتیاں اسلام آباد پولیس کے لا اینڈ آرڈر ڈویژن اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں کی جا رہی ہیں۔
گریڈ 5 سے 14 تک کی آسامیاں
اعلامیے کے مطابق مختلف شعبوں میں گریڈ 5 سے گریڈ 14 تک کی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی،ملازمتوں کیلئے اہل مرد اور خواتین امیدوار ملک بھر سے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم امیدواروں کو متعلقہ آسامی کیلئے مقرر کردہ تعلیمی اور دیگر شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔
درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع
سرکاری ملازمتوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے،خواہشمند امیدوار اب 14 ستمبر 2026 تک اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔
مختلف آسامیوں پر بھرتیاں
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں مختلف شعبوں کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں،دستیاب آسامیوں میں سب انسپکٹر، ٹیکنیکل اسسٹنٹ، اسٹینوٹائپسٹ، اپر ڈویژن کلرک، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، کانسٹیبل اور کانسٹیبل ڈرائیور شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی سہولت، ای پنشن پورٹل متعارف
اعلامیے کے مطابق اسٹینوٹائپسٹ اور دیگر بعض آسامیوں کیلئے گریڈ 14، اپر ڈویژن کلرک کیلئے گریڈ 11، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیلئے گریڈ 9 جبکہ کانسٹیبل اور کانسٹیبل ڈرائیور کی آسامیاں گریڈ 5 میں شامل ہیں۔
مرد وخواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں
ان آسامیوں کیلئے ملک بھر سے اہل مرد وخواتین امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے،امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درخواست جمع کرانے سے قبل متعلقہ آسامی کی اہلیت، تعلیمی قابلیت، عمر کی حد اور دیگر شرائط کا تفصیلی جائزہ لیں تاکہ درخواست مسترد ہونے سے بچا جا سکے۔
آن لائن درخواست کیسے جمع کرائیں؟
خواہشمند امیدوار 14 ستمبر 2026 تک نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ٹیسٹنگ اینڈ اسیسمنٹ سروس کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی درخواست آن لائن جمع کرا سکتے ہیں،آن لائن درخواست جمع کرانے کیلئے NPFTAS ویب سائٹ امیدواروں کو مقررہ آخری تاریخ سے پہلے اپنی درخواست مکمل کر کے آن لائن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
More opportunities for our youth
The application deadline for jobs in Islamabad Police and NCCIA has been extended till 14th September 2026.
Young men and women from across Pakistan step forward, serve the nation with pride. pic.twitter.com/MyXEyaF0qu
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 5, 2026


