27 سال بعد ’دی ممی‘ کا جادو پھر چلنے کو تیار،ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

27 سال بعد ’دی ممی‘ کا جادو پھر چلنے کو تیار،ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

ہالی ووڈ کی مقبول ایکشن ایڈونچر فرنچائز ’دی ممی‘ ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہے۔ فلم کے معروف اداکار برینڈن فریزر نے نئی فلم کی شوٹنگ سے متعلق اہم خبر دے دی۔

ایک فرانسیسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے برینڈن فریزر نے بتایا کہ نئی ’دی ممی‘ کی شوٹنگ اگلے روز سے شروع ہونے جارہی ہے۔ اداکار نے فلم کی کہانی یا دیگر تفصیلات کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا، تاہم شوٹنگ شروع ہونے کی خبر نے فرنچائز کے مداحوں میں خاصا جوش پیدا کردیا ہے۔

پرانے کردار بھی واپس آئیں گے

نئی فلم میں فرنچائز کے کچھ پرانے چہرے بھی دوبارہ نظر آنے کی توقع ہے۔ ان میں کیون او‘کونر بھی شامل ہیں، جنہوں نے ’دی ممی‘ میں مشہور چور بینی گیبر کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دانیال ظفر کی نجی زندگی میں بڑی خبر، منگنی کی افواہیں زور پکڑ گئیں

کیون او‘کونر نے ماضی میں فلم سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ بھی بیان کیا تھا۔ ان کے مطابق وہ اداکار ڈینیئل ڈے لوئس کے ساتھ فلم ’دئیر وِل بی بلڈ‘ کی شوٹنگ کررہے تھے کہ ایک مقامی بچے نے ڈینیئل ڈے لوئس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہی شخص ’دی ممی‘ میں نظر آیا تھا۔

کیون او‘کونر کے مطابق انہوں نے مزاحیہ انداز میں بچے کو جواب دیا، ’نہیں، وہ میں تھا۔‘

فلم کب ریلیز ہوگی؟

نئی ’دی ممی‘ کی سنیما گھروں میں ریلیز 15 اکتوبر 2027 کو شیڈول ہے۔ برینڈن فریزر کی واپسی اور پرانے کرداروں کی ممکنہ موجودگی نے فلم کے مداحوں کی توقعات مزید بڑھا دی ہیں۔

editor

Related Articles