چاند ہمارا ہے، آبنائے ہرمز بھی ہماری! ٹرمپ کی عجیب و غریب پوسٹس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

چاند ہمارا ہے، آبنائے ہرمز بھی ہماری! ٹرمپ کی عجیب و غریب پوسٹس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ہی روز میں گھوڑے کی سواری، روبوٹس، چاند کی ملکیت اور آبنائے ہرمز سمیت مختلف حیران کن موضوعات پر مسلسل سوشل میڈیا پوسٹس نے امریکی سیاست اور سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یکے بعد دیگرے متعدد پوسٹس کے ساتھ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں انہیں مختلف غیر معمولی اور بعض اوقات مضحکہ خیز مناظر میں دکھایا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک مرتبہ پھر بڑی دھمکی دے دی

ایک پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ گھوڑے پر سوار نظر آئے جبکہ ایک اور تصویر میں وہ روبوٹس کے ساتھ چلتے دکھائی دیے۔ امریکی صدر نے ایک پوسٹ میں خود کو ’عظیم صدر‘ قرار دیا، جبکہ ایک اور پوسٹ میں نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’نیو امریکا‘ رکھنے کی تجویز پیش کی۔

ٹرمپ کی ایک اور حیران کن پوسٹ میں ’چاند ہمارا ہے‘ کا دعویٰ کیا گیا۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی پوسٹ کرتے ہوئے اسے ’ہماری ہے‘ قرار دیا اور ایران کو ’ناکام ریاست‘ قرار دیا۔

صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا سرگرمی میں وائٹ ہاؤس بھی شریک رہا اور اس کی جانب سے صدر کی ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں ٹرمپ سبز رنگ کی ٹائی اور سبز انگوٹھی پہنے نظر آئے۔

ٹرمپ کی مسلسل اور غیر معمولی پوسٹس نے ان کے حامیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی مخالفین کو بھی ردعمل دینے پر مجبور کردیا۔ ڈیموکریٹک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیری نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ’آن لائن نفسیاتی دورہ‘ پڑا ہوا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :صدر ٹرمپ کو دھچکا ، وفاقی جج نے نیا ایگزیکٹو آرڈر بھی معطل کر دیا

صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سوشل میڈیا کو سیاسی بیانات، پالیسی اعلانات، مخالفین پر تنقید اور اپنے حامیوں سے براہِ راست رابطے کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کرتے رہے ہیں، تاہم ایک ہی دن میں مختلف موضوعات پر ان کی حالیہ مسلسل پوسٹس نے سوشل میڈیا صارفین کی خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

editor

Related Articles