واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر آگئی ، اگر آپ 10 یا 11 سال پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اس کو تبدیل کرلیں کیونکہ 9 ستمبر 2026 سے واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، خصوصی طور پر وہ اسمارٹ فونز جو اینڈرائیڈ 5 یا 5.1 پر چل رہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم ورژنز پر چلنے والے اسمارٹ فونز میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ تک رسائی نہیں ہوگی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے، جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اوراینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں ، اس وجہ سے کمپنی کی جانب سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ اکثر ختم کر دی جاتی ہے۔
نئے فیچرز کے لیے جدید ہارڈویئر کیوں ضروری؟
میٹا کی جانب سے زیادہ جدید فیچرز بشمول آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز پر کام کیا جا رہا ہے جن کے لیے زیادہ جدید ہارڈ وئیر کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا کی جانب سے 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی، اس کا مطلب ہے کہ لاکھوں پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ تک رسائی ختم ہو جائے گی۔
8 ستمبر کے بعد سے واٹس ایپ کا استعمال اینڈرائیڈ 6 یا اس کے بعد کے ورژنز پر کام کرنے والے فونز پر ہی ممکن ہوگا۔
پرانے فون استعمال کرنے والوں کو کیا کرنا ہوگا؟
اگر آپ ان پرانے اسمارٹ فونز کو استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اپنا واٹس ایپ ڈیٹا کسی نئی ڈیوائس پر منتقل کرنا ہوگا ورنہ 8 ستمبر کے بعد واٹس ایپ کی تمام میڈیا اور چیٹ ہسٹری ڈیلیٹ ہو جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو بہتر بنانا ہے جبکہ ایپ کی کارکردگی بھی مستحکم رکھنا ہے۔