پنجاب: قیدیوں کو عید کے پہلے 2 دن اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت

پنجاب: قیدیوں کو عید کے پہلے 2  دن  اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت

پنجاب کی جیلوں میں بند قیدیوں کو عیدالاضحی کے پہلے اور دوسرے دن اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عید کے روز قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقات کے حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ عیدالاضحی کے پہلے اور دوسرے دن صرف فیملی ممبران کو قیدیوں سے ملاقات کی اجازت ہوگی، دوست احباب و دیگر افراد ملاقات کے لیے آنے کی تکلیف سے بچیں ورنہ انہیں پریشانی کے کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا ۔

انہوں نے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، اسیران کے ملاقاتیوں کو چیکنگ کے بعد کھانا جمع کرانے کی اجازت دی جائے، ملاقاتیوں کی سہولت کے لئے سپیشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔ میاں فاروق نذیر نے کہا کہ ملاقات کے دوران بدعنوانی کےامکانات کےخاتمے کے لئے سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور ڈیوٹی آفیسر انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کے مسلسل دورے کریں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی دور میں لیے گئے قرضے حکومت کے گلے کا طوق بن گئے : احسن اقبال

تمام جیل سپرنٹنڈنٹس مخیر حضرات سے قربانی کے گوشت کی وصولی کر کے اگلے روز اسیران کے ڈنر کا بندوست کریں اور رپورٹ صدر دفتر ارسال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے خصوصی ملاقات کے انتظامات کی نگرانی کی جائے گی، کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے ریجنل ڈی آئی جیز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ جیلوں کے اچانک دورے کر کے انتظامات کا جائزہ لیں اور رپورٹ صدر دفتر ارسال کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *