امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ناکہ بندی ختم نہیں کی جائے گی اور بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں
جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا خطرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم گزرگاہ عالمی تجارت کے لیے نہایت حساس حیثیت رکھتی ہے، اس لیے اس کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحری راستوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں
اور کسی بھی جارحانہ اقدام کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کردیا جائے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ اپنے عہدے کے دوران سب سے کم دباؤ میں رہنے والا شخص ہوں اور موجودہ صورتحال کو بھی مؤثر انداز میں سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے متاثر ہو کر غلط تاثر قائم کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں اور خطے میں امن قائم دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی ترجیح تنازع کو ختم کرنا
اور حالات کو معمول پر لانا ہے، تاہم اگر کسی جانب سے اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

