لانگ مارچ کا حشر سب نے دیکھ لیا، گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام جاری ہے، طارق فضل چوہدری

لانگ مارچ کا حشر سب نے دیکھ لیا، گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام جاری ہے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا حشر سب نے دیکھ لیا، حکومت کے پاس کئی آپشنز زیر غور ہیں اور گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام جاری ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو بھی نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

کئی آپشنز زیر غور

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے پاس گورنر راج سمیت مختلف آپشنز موجود ہیں اور ان پر غور کیا جا رہا ہے، گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور سطح پر بھی کام جاری ہے۔

محمود اچکزئی مذاکرات کے لیے تیار

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ محمود اچکزئی مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے سپورٹ حاصل نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور ناصر عباس سیاسی لوگ ہیں اور سیاست کو سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کے پی کے میں گورنر راج کے علاوہ اور بھی آپشن موجود ہیں ،طلعت حسین

صوبائی حکومت پر تنقید

انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جو بے حسی ہے، وہ وفاقی حکومت کی نہیں ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آئی جی کی تعیناتی وفاق کی منظوری سے ہوتی ہے۔ ان کے مطابق پولیس ایکٹ میں تبدیلی صرف اپنے سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

 گورنر تبدیل نہیں ہوگا

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کیا جاتا ہے تو موجودہ گورنر کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ گورنر اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں۔

حکومت کی تیاریاں مکمل

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ حکومت کی تیاریاں بالکل مکمل ہیں اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے گورنر راج سمیت مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

editor

Related Articles